والدین عظیم نعمت!

 جیسے شادی کے بعد مرد اپنے بوڑھے والدین کو نہیں چھوڑتا ویسے ہی عورت کو بھی نہیں چھوڑنا چاہئے اپنے سگھے والدین کو۔۔۔


وہ پرائ گھرجاتی ہےاسکو لگتا ہے کہ والدین بس ہمیں ساری عمر کھلانے اورجہیز دینے کے لئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ وہ سسرال جاکر اپنے والدین کے احسان بھول جاتی ہے جو انہوں نے ساری زندگی اس پر کئے ہوتے ہیں۔ اورسسرالیوں کو اپنی چھوٹی شان و شوکت سے نیچا دکھانا چاہتی ہے۔ جیسے وہ دکھانا چاہتے ہیں۔ 


مگر لڑکیاں شادی کے بعد بھی اپنے حقیقی والدین کو سہارا دیں۔ صرف ساری عمر انکے لئے اور سسرالیوں کے لئے بوجھ نہ بنیں۔ اگر جاب کرتیں ہیں تو کچھ رقم اپنے حقیقی والدین کو بھی بھیجوائیں۔


کیونکہ لڑکا تو یہ سب کرتا ہی ہےشادی کےبعد مگرعورتیں شادی کے بعد اپنے حقیقی والدین کو یکسر بھول جاتیں ہیں۔ اور اسی لئے شائد خاوند کے والدین کو بھی ہضم نہیں کر پارہی ہوتیں۔ 


والدین سے بڑی نعمت اور رحمت ہے نہیں دنیا میں انکا اخری سانس تک حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔ جو کبھی بھی ادا نہیں ہوسکتا۔۔۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں