شادی مراد ابادی!

 شادیوں میں یقینن کوئ ایک خاندان ناراض ہی رہتا ہے کچھ راضی ہوتے ہیں کجھ جلتے رہتے ہیں اپکی خوشی دیکھ دیکھ کر۔۔ اور کچھ کی خواہش ہوتی اپکی شادی دیکھ کر کہ اب ہم بھی کرلیں۔۔۔


ان تمام رکاوٹوں کے باوجود شادیاں جہاں لکھی ہوتی ہیں تقدیر میں وہاں ہوکر رہتیں ہیں۔۔۔


مسئلہ اونچی یا نیچی فیملیز کا نہیں ہے۔۔ جہاں مقدر مل جائے وہ چائے نیچی ہو یا اونچا ہوتی وہیں ہے۔۔ پر کچھ کومن باتیں ہمارے پاکستانی خاندانوں میں اب تک ویسے ہی زندہ ہیں کہ کاسٹ سے باہر شادی نہیں کرنی اج بھی ہم کاسٹ سسٹم کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔ 

جب ایک سید فیملی کی حرکتیں ساری کافرانہ ہوتیں ہیں تو وہ بھی دنیا میں ویسے ہی ذلیل ہوتا جیسے کوئ عام شخص۔ بلکہ وہ زیادہ ہوتا ہے۔۔ ہم قریشیوں کو یہ خوش فہمی ہمیشہ لاحق رہتی ہے کہ ہدایت پہ ہمارے علاوہ کوئ ہو ہی نہیں سکتا۔ چاہے انہوں میں چوری ڈکیتیاں ہوتی ہوں۔ حسد بغض لالچ ہو حرام کی لت ہو تو یہ جسے ہم گلشن سمجھتے ہیں جہنم کی ہی زینت بخشا جائیگا۔۔ ایک سید سے ایک عام انسان کو بہت توقعات ہوتی ہیں کہ یہ کسی کا مال ناحق نہیں کھائے گا چوری نہیں کریگا۔ وقت پہ نکاح کریگا زنا نہیں کریگا۔۔ وغیرہ۔۔ مگر ہمیشہ سید اس توقع پہ پورا نہیں اترتے تو وہ بھی دنیا میں ذلیل ہی ہوتے ہیں۔

اور دوسری ذات جب سنت پہ چل کر دنیا و اخرت کما لیتی ہے۔۔ تو اکثر یہی قریشی اور سید جلتے کڑتے نظر اتے ان سے۔۔۔ اور پھر انہیں نیچ ذاتوں سے اسلام سیکھتے نظر اتے ہیں۔ 

تو ایک مسلمان چاہے سید ہو چاہے نہ ہو وہ سنت سے محبت کرنے والا ہوگا تبھی دنیا و اخرت میں کامیاب ہوسکے گا۔۔۔

ایک لفظ ہوتا ہے سوری۔۔ جسکا مطلب ہے کہ جو غلطی میں نے کی اسکی ذمہ دار میں نہیں۔ مجھے لوگوں نے  ورگلایا تھا وغیرہ۔ 

یا میرے جاہل خاندان والوں کا قصور تھا اس میں بول لینا چاہئے۔

کسی بھی فیلڈ میں موجود انکے ڈاکٹر، انجئنیرز ، چارٹر اکائونٹنٹ یا مفتی حضرات اپنی علمی قابلیت کی وجہ سے نہیں باعث شہرت بنتے بلکہ اس علم پر صحیح عمل کرنے کی وجہ سے باعث افتخار ہوتے ہیں۔


ایک مفتی چاہے سارا دن قران پڑھنے پڑھانے میں خرچ کرتا ہے۔۔ نہیں ہوسکتا کامیاب اللہ کی نظر میں جب تک ناجائز حق مارتا ہو مظلوموں کا۔۔


وہ ڈاکٹر بدنام زمانہ ہی رہے گا جب تک اپنی فیلڈ کو ہربدفعلی میں استعمال کرتا ہو۔


وہ اکانامسٹ ذلیل ہی رہے گا پی ایچ ڈی کرکے بھی جو حکومت وقت کے مال غیر منصفانہ تقسیم کرتا ہو۔۔


تو فیلڈز کے لیبل سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔۔ فیلڈ میں صحیح عمل سے متاثر ہونا شروع کریں اور اسی کی ترغیب کی کوششوں میں لگے رہیں۔


اگر کوئ مالدار پی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی بے انصافی کرتا نظر ائے تو اپ اس کو زبان ہاتھ یا دل سے روکنے کی کوشش میں لگے رہیں۔ یہی سب اگر گائوں کا گوار بھی کرے۔۔ تو اپ اسکو بھی منع کریں۔

اللہ تعالی ہمیں نیک ہدایت پہ چلنے کی توفیق دے۔۔ امین ثم امین! یا رب العالمین!

تبصرے

مشہور اشاعتیں