!Dear Doctors!

 ڈئیر ڈاکٹرز :


اپکا کام ہے صرف علاج کرنا مرنے والے کو موت کے منہ سے نکالنا اور تکلیف ذدہ کو تکلیف سے نجات دلانا اپ کو اسی کے پیسے ملتے ہیں۔ ناکہ اپ مریض کے علاج کے دوران اسکو یہ بتائو یہ فلاں تکلیف اپکی فلاں زیادتی اور فلاں ناانصافی اور فلاں گناہ کی وجہ سے اپ پر ائ ہے۔۔۔ تم یہ سب بول کر اسکی تکلیف دور کررہے ہو یا بڑھا رہے ہو؟؟ جاہل عام لوگوں ، مولویوں اور اپنے اندر اس فرق کو قائم رکھیں۔۔۔ جو بھی زندگی میں تکلیف اتی ہے قران میں ہے اس کے اپنے اعمال کی وجہ سے اتی ہے۔ دوسروں کو اسکا قصور وار کم از کم ڈاکٹر حضرات تو نہیں ٹھہرائیں۔


ڈاکٹر کے وقت میں صرف ڈاکٹر ہوتی ہوں۔۔۔اگلا بندہ چاہے کوئ بھی ہو شوہر مرد عورت مررہا ہو اپکو اسکو ہر حال میں بچانا ہی ہے۔۔ یہاں تک کہ اپکا اسنے حق نا مارا ہو۔۔۔بہت اعلی ظرف ہی وہ ڈاکٹر ہوگا جو اس کو بھی معاف کردیگا۔۔جسنے اسکے ساتھ کبھی نا انصافی کی ہو۔  ورنہ ظاہر ہے ڈاکٹر بھی انسان ہیں۔ ان پر کی ہوئ زیادتی تو وہ بھی نہیں برداشت کریں گے۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں