سادی اسلامی شادی!
🍁کیاہم سادی شادیاں نہیں کرسکتے اسلام کا نام لیکر اسلامی ریاست میں رہ کر کیا اسلام پر نہیں چل سکتے؟؟
🍂کیا اس ڈر سے کہ رشتے اچھے اجائیں ہم حرام کمائ کمانا نہیں چھوڑ سکتے؟
کیا اس ڈر سے کہ رشتہ اچھی جگہ ہوجائے۔۔۔ ہم پر فرض ہے پہلے حرام کمانا بعد میں ہزاروں روپے پارلزر کی نظر کرنا؟ ایک باقائدہ غسل کرنے والے مرد یا عورت کو تو ضرورت ہی نہیں ہوتی باڈی فیشلز کی لاکھوں روپے پارلرز کی نظر کرنے کی۔ مگر ہم نے غسل کو چھوڑ کر باقی ہر حرام کام کو جائز سمجھا ہوا ہے۔
🍃کیا اس ڈر سے کہ اچھے گھر سے رشتہ آئے ہم جہیز اکھٹا کرنا نہیں چھوڑ سکتے؟ وہ بھی حرام کمائ سے۔
🌿کیا اس ڈر سے کہ اچھے اعلی گھر سے رشتہ آجائے ہم مخلوط ماحول میں جابز کرنے پہ مجبور ہوتیں ہیں لڑکیاں کہ اچھے کپڑے سل سکیں۔ اس حرام کمائ سے۔ یہ سب کب ختم ہوگا ہمارے معاشرے سے۔ کیا ہم سادہ کپڑوں اور جہیز بری کے بغیر شادیاں نہیں کرسکتے جن کی فکر کھا کھا کر ہم شادیاں ہی نہیں کرپاتے۔۔۔
🌱کیا الگ گھر کی ضد چھوڑ کر ایک الگ کمرے کو اپنا گھر نہیں سمجھ سکتے؟؟ اور وہیں سسرالی بہو کو کام پہ رکھی گئ نوکرانی سمجھنے کی بجائے مہمان سمجھ کر اسکی خاطر نہیں کرسکتی تین دن تک؟؟
🌷آئیں ہم لاکھوں کروڑوں روپے کے جہیز میک اپ اور کپڑوں کی ٹینشن سے آزاد ہوکر نکاح عام کرنے کی فکر کو اپنائیں۔ کیا ہم حضرت محمد ﷺ اور حضرت فاطمہ ؓرضی اللہ عنہا کی سنت کو نہیں اپنا سکتے؟؟ جو جب کسی فنکشن میں بھی جاتیں تو سادی لباس میں جاتیں۔ ایک ادھر ہماری بے جا شوخیاں ہی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ اور مظلوم کو اس کا حق دینے سے ہم سب قاصر ہیں۔ ☘️
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں