نعت
🌸رب سلم علی رسول الله مرحبہ مرحبہ رسول الله۔
کاش پہنچائوں میں درود اور سلام
تیرے روضہ پہ یا رسول الله۔ مرحبہ مرحبہ رسول الله !
🌷معاف کرنے والی جو ذات تھی بلا کی دلدار تھی۔
جو اسراء کے سرکار تھے، رحمت نچھاور بے شمار تھی۔
🌷ابوبکر جس کے دوست تھے۔۔ عائشہ جس کی ہمراز تھی۔۔۔
وہ بنی میرا نبی کی برکت باہ و بہار تھی۔
🌷عمر و حفصہ جسکا بازو تھے دین کا جو ستون تھے۔۔
ان کے ہر اک ساتھی قابل احترام و مسنون تھے۔
🌷صدقہ سے جو کرتے تھے بلائوں کو ٹال
غریب کی رکھتے تھے روٹی کا خیال۔
کہاں ہیں ہم میں وہ سنت آج بھی برقرار؟
🌷آمنہ نے جو دیکھا شام سے اک نور ان کے جنم پہ۔
خوشیاں تھی عروج پہ اسلام والا آیا جب اس زمین پر۔
🌷زنا و شراب جب ہوئے ختم۔
مظلوم کو بھی ملنے لگا پورا رحم و کرم۔
🌷یہی شان تھی ان کی جب پیدا ہوئے دوجہاں والے۔۔
جس کے آگے سب ہارے ہوئے ہیں بادشاہ زمانے والے۔
🌷غزوات و جنگوں میں بھی رکھتے تھے جو عدل برقرار۔
داماد تھا جنکا حیدر قرار۔
🌷نواسہ تھے جسکے جنت کے سردار۔
بیٹی تھی جسکی فاطمہ رقیہ زینب ام کلثوم وفادار۔
🌷بیویاں تھیں جنکی خدیجہ، سودہ، عائشہ، حفصہ۔
رہتی تھیں آپس میں بن کر ہم جولیاں۔
🌷میمونہ، ریحانہ، ،جویریہ تھیں ہر دل عزیز۔ زینب، صفیہ، ام سلمی رہتی تھیں سب دل کے قریب۔
🌷ام حبیبہ، ماریہ سے کرتیں سب محبت۔
رکھتے تھے جو خدا اور اسلام سے قربت۔
🌷نازل ہوا جس پہ رحمت بن کر قرآن کا ہر اک لفظ با برکت۔
خدا راضی ہو اس سے جو کرے اس کا حق ادا کرکے ہمت۔
🌷زندگی کامیاب ہے اسکی جس نے پالیا قرآن و سنت۔
آئیں ہم بھی کریں سب مل کر اس رب کی عبادت۔
🤲 اے خدا رکھنا ہمیشہ ہمیں اپنا ہی بنا کر۔
صرف جن کو عزیز ہوں سب سے پہلے تیری کتاب و سنت پڑھ کر پڑھا کر۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں