کام کام کام!

 🎤کام کام کام !


🔊 کیا ہے اس ایک جملے میں جو محمد علی جناح کہہ کر چلے گئے۔ جن کی خود پسندیدہ شخصیت حضور پاک ﷺ تھی۔ ہماری سوچوں سے بہت آگے تھے ہمارے پرانے لوگ۔

ایک انسان پی ایچ ڈی کرلے بنا کام کے ناکارہ ہے۔ ایک گھریلو عورت کروڑوں کی مالکن ہو بنا کام کے ناکارہ ہے۔

ہر انسان اپنے کام کی وجہ سے ہی پہچانا جاتا ہے۔

کمانے والا ایک تبھی 9کو کھلا سکتا ہے اگر وہ نو کسی نا کسی طریقے اسکے کام آتے ہوں۔ ورنہ آخر کار وہ اپنا راستہ الگ کر ہی لیگا۔

فارغ انسان دفتر میں جاب کرتا ہوا بھی کسی کو نظر نہیں ائیگا اور نہ کمانے والا گھر میں بیٹھا صرف گھر کے کام کرنے والا جوان بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہے گا۔

اس لئے اپنے کام سے ہی محبت کریں۔ اور صحیح کام سے محبت کریں۔ ایک مسلمان کا کام ہے پہلے نماز پھر کوئ اور کام۔ ایک مسلم جب نماز چھوڑ کر باقی کاموں میں ہاتھ ڈالتا ہے تو زندگی تو کفار کی طرح حسین ترین جی لیتا ہے مگر ذلالت کے ساتھ لعنت کے تحفوں کے ساتھ ہی جیتا ہے۔

ایک طالب علم کو وہی پڑھنا چاہئے اسی میں کام کرنا چاہئے جس میں اسکا انٹرسٹ ہو۔ بنا انٹرسٹ کے پڑھنا صرف وقت اور پیسے کی بربادی ہے آپکے بھی اور دوسروں کے بھی۔


~~~

تبصرے

مشہور اشاعتیں